11:48 , 27 جولائی 2025
Watch Live

محکمہ موسمیات کے بعد سپارکو نے بھی عید الفطر کے حوالے سے پیشگوئی کردی

پاکستان کے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے شوال 1446 ہجری کے چاند کی رویت سے متعلق پیش گوئی جاری کر دی ہے۔

سپارکو کے اعلامیے کے مطابق رمضان کا مہینہ 29 دن کا ہونے کا امکان ہے اور عید الفطر 31 مارچ کو ہوگی۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ شوال کا نیا چاند 29 مارچ کو دوپہر 3 بج کر 58 منٹ پر تشکیل پائے گا اور 30 مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہوگی۔ اس روز چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ تقریباً 16 ڈگری اور چاند کی بلندی 14 ڈگری ہوگی، جس سے چاند کو 30 مارچ کو انسانی آنکھ سے آسانی سے دیکھا جا سکے گا۔ تاہم، عیدالفطر کی حتمی رویت کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

سپارکو نے یہ بھی بتایا کہ سعودی عرب میں 29 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں، کیونکہ مکہ میں غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر صرف 5 گھنٹے ہوگی۔ تاہم، سعودی عرب اور مشرقِ وسطیٰ میں چاند 30 مارچ کو نظر آئے گا، اور وہاں بھی عید الفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION